ترکی کی بکتر بند گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی کتمرچلر نے فوجی گاڑیوں کی فروخت سے اپنی برآمدی حجم میں اضافہ دیکھا۔
کتمرچلر جو حال ہی میں دفاعی صنعتی شعبے میں شامل ہوئی ہے اس نے سماجی واقعات کی روک تھام کے لئے ایک انٹروینشن گاڑی تیار کی۔
اب یہ کمپنی فسادات کو روکنے کے لئے واٹر کینن ٹرکس، تکنیکی پہیہوں والی بکتر بند گاڑی، بارڈر سیکیورٹی کے لئے بکتر بند گاڑی، اسپیشل فورسز کے لئے بکتر بند گاڑی اور جرائم کی تفتیش کے لئے نئی جنریشن گاڑی تیار کر رہی ہے ۔
کمپنی نے گذشتہ سال مجموعی طور پر 989 گاڑیاں اور دفاعی ساز و سامان برآمد کیا جسے کمپنی کے اعداد و شمار میں بھی ظاہر کیا گیا۔
اگرچہ 2019 میں کتمرچلر کی مصنوعات کا برآمدی حجم 16.7 ملین ڈالر رہا جس میں 2020 میں 127 فیصد اضافہ ہوا اور یہ تعداد بڑھ کر 37.9 ملین ڈلرز ہوگئی ۔
بارڈر سیکیورٹی سسٹم پروجیکٹ کے دائرہ کار میں ہزر 4 x 4 ٹیکٹیکل وہیلڈ آرمرڈ وہیکل 2019 میں پہلی بار ترک مسلح فوج کی انوینٹری میں شامل ہوا۔
کمپنی نے 2019 میں غیر ملکی منڈیوں میں اپنی منصوعات کی لیے کی گئی پروموشن کے نتائج دیکھنا شروع کیے جب افریقہ کے ایک ملک سے 20.7 ملین ڈالر کے آرڈر کے معاہدے دستخط ہوئے۔ یہ آرڈر ہزر کی برآمد کا پہلا آرڈر تھا جس کی فراہمی 2020 میں مکمل ہوئی۔