turky-urdu-logo

کُرد دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے، تُرک وزیر دفاع

عراق میں چھپے ہوئے کُرد دہشت گردوں کے خلاف تُرک فوج کا پنجہ شیر آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ ترک وزیر دفاع خلوصی آقار نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ عراق میں کُرد دہشت گردوں کو بے اثر کرنے کیلئے شروع کیا گیا فوجی آپریشن اپنے مقاصد حاصل کر رہا ہے۔ شمالی عراق کی غاروں میں چھپے ہوئے کُرد دہشت گرد تُرک عوام کو کئی سال سے دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ پچھلے 30 سال میں کُرد دہشت گردوں کے حملوں میں 40 ہزار سے زائد تُرک شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔ یہ دہشت گرد پولیس اور فوج پر بھی حملوں میں ملوث ہیں۔ تُرک فوج نے کُرد دہشت گردوں کے خلاف دو بڑے فوجی آپریشن شروع کئے تھے۔ فضائیہ کے آپریشن کو پنجہ عقاب کا نام دیا گیا تھا جبکہ زمینی فوج کے آپریشن کو پنجہ شیر کا نام دیا گیا ہے۔ دونوں آپریشن کامیابی سے جاری ہیں۔

Read Previous

ترکی: کورونا وائرس کے طبی آلات عطیہ کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک

Read Next

بارسلونا میں پھلوں کا کنسرٹ

Leave a Reply