
ترک اینی میٹڈ فلم” منو چناق قلعے میں” آئندہ ماہ فروری میں سینما گھروں میں جلوہ گر ہو گی ۔ ترک اینی میٹڈ فلم 1915 کی جنگ چناق قلعے کے تاریخ پر مبنی ہے ۔
یہ فلم ترک سرکاری چینل ٹرکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن TRT کی مشترکہ پیشکش سے تیار کی گئی ہے۔ یہ فلم ٹی آر ٹی اطفال چینل کے ایڈیٹروں اور ماہرین ِ نفسیاتِ اطفال کی نگرانی میں تیار کی گئی۔ فلم کی کہانی "منّو ” نامی خرسک کے چوری چھُپے اس سفر میں شمولیت پر مبنی ہے۔ جو آسٹریلیا چوری چھپے ترکیہ پہنچ کر چناق قلعے جاتا ہے وہاں وہ چناق قلعے کے بارے میں معلومات حاصل کرتا ہے۔
ترک سرکاری چینل کے ایڈیٹرز نے کہا کہ یہ اینی میشن فلم دوستی، تاریخی شعور اور جانوروں سے محبت جیسے تربیتی عناصر کی حامل ہے اور بچوں کو اس مہم جُویانہ سفر میں شمولیت کی دعوت دیتی ہے