
ترکیہ کی قومی ایمپیوٹی فٹ بال ٹیم نے اتوار کے روز فرانس میں 2024 کے یورپی چیمپیئن شپ میچ میں اسرائیلیوں کے خلاف 6-0 سے جیت کے بعد غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ جنگ کے خلاف احتجاج کیا۔
گروپ سی ٹائی کے پہلے ہاف میں 2-0 کی برتری کے بعد، ترکیہ نے مشرقی فرانس کے کیملی فورنیئر اسٹیڈیم میں آخری سیٹی پر 6-0 سے غالب فتح حاصل کی۔
ترک فٹ بال ٹیم نے اپنے اسرائیلی مخالفین سے مصافحہ کرنے سے انکار کر دیا اور اپنی جیت فلسطینی عوام کے نام کی۔
میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں نے غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی جانب سے جاری قتل عام کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دعائیہ کلمات بھی پڑھے۔