چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں بری کر دیا ہے ۔
دونوں پر ریاستی راز افشا کرنے کا الزام تھا، ٹرائل کورٹ نے سابق وزیراعظم اور سابق وزیر خارجہ پاکستان کو دس سال قید کی سزا سنائی تھی۔
یاد رہے یہ کیس امریکہ اور پاکستان کے درمیان سفارتی رابطوں سے متعلق ہے جس کے بارے میں عمران خان نے کہا تھا کہ دو سال قبل ان کی حکومت گرانے کی سازش امریکہ کی تھی۔