Turkiya-Logo-top

ترک سفیر کی وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات، سفارتی تعاون پر تبادلہ خیال

پاکستان میں ترکیہ کے سفیر، ڈاکٹر عرفان نزیراوغلو نے وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف ،اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان قانونی اور سفارتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت  ہوئی۔

ملاقات کے دوران ترک سفیر نے پاکستان اور ترکیہ کے تاریخی برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ،پاکستان میں ہمیں ہمیشہ اپنائیت کا احساس ہوتا ہے، چاہے وہ عام شہری ہوں یا حکومتی عہدیدار۔

ترک سفیر کا مزید کہنا تھا کہ، یہ ملاقات انتہائی مثبت اور مفید رہی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف قانونی و عدالتی شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا  بھی اعادہ کیا۔

وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے ترکیہ کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ، دونوں ممالک مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھیں گے، اور مشترکہ منصوبوں سے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ،  پاکستان اور ترکیہ کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور قانونی و عدالتی شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے ہم بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

Read Previous

ترک سفارتخانے کے کونسلر برائے مذہبی امور کی چیئرمین مرکزی رؤیتِ ہلال کمیٹی سے ملاقات

Read Next

ترک وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب کو ٹیلیفون، شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Leave a Reply