
اس سال کے پہلے نو ماہ میں ترک ایئر پورٹس سے 6 کروڑ 17 لاکھ سے زائد فضائی مسافروں نے سفر کیا۔
اسٹیٹ ایئر پورٹس اتھارٹی کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی کے باعث فضائی آپریشن کی بندش کے باعث مسافروں کی تعداد میں 62 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
اندرون ملک فضائی مسافروں کی تعداد 51 فیصد کمی کے بعد 3 کروڑ 74 لاکھ رہی۔ غیر ملکی سفر پر جانے اور آنے والوں کی تعداد 71 فیصد کم ہو کر 2 کروڑ 43 لاکھ رہ گئی۔
ترک ایئر پورٹس پر جنوری سے ستمبر کے دوران 7 لاکھ 85 ہزار 240 ہوائی جہازوں نے اڑان بھری جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 49.4 فیصد کم ہے۔
رواں سال کے پہلے نو ماہ میں ایئر کارگو ٹریفک کے ذریعے 17 لاکھ ٹن سامان کی ترسیل ممکن ہو سکی۔ اس سال پہلے 31 لاکھ ٹن سامان ہوائی جہازوں کے ذریعے لایا اور بھیجا گیا تھا۔ گذشتہ سال دسمبر میں چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے عالمی وبا کی صورت اختیار کی جس کے باعث دنیا بھر کی معیشتیں بحران کا شکار ہو گئیں۔ فضائی سروسز معطل رہیں اور دنیا کے تمام ممالک نے اپنے ایئر پورٹس بند رکھے جس کی وجہ سے ایئر انڈسٹری کو خاصا نقصان پہنچا۔