
ترکش ایئر لائنز یو ای ایف اے چیمپئنز لیگ کو باضابطہ اسپانسرکریں گی۔یوای ایف اے چیمپئنز لیگ کا فائنل میچ 10 جون2023 کو استنبول کے اتاترک اولمپک اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔ترک ائیرلائنز کا کہنا تھا کہ یہ اسپانسرشپ کھیلوں کی تاریخ میں سب سے اہم ہے ۔ یو ای ایف معاہدے میں ترک قومی ائیر لائنز کا لوگو میچ کی نشریات سے پہلے ، میچ کے دوران اور بعد میں کئی فیلڈز اور ایل ای ڈی اسکرینوں پر لگایا جائے گا۔ ترکش ائیر لائنزکیریئر UEFA سپر کپ، UEFA فٹسال چیمپئنز لیگ، اور UEFA یوتھ لیگ فائنلز کا باضابطہ اسپانسر بھی ہوگا۔
ترکش ایئرلائنز دنیا کی پہلی ایئرلائن کمپنی بن گئی جس نے یورو 2016 میں اسپانسرشپ کے ساتھ UEFA کے ساتھ تعاون کیا۔
ترک قومی ائیر لائنز بارسلونا، مانچسٹر یونائیٹڈ، بوروسیا ڈارٹمنڈ، اولمپک مارسیلی، اور ریور پلیٹ جیسی کئی کھیلوں کی ٹیموں کو اسپانسر کیا ہے۔