
پیر کے روز ترکی کی سرکاری امدادی ایجنسی نے ازبکستان میں ڈیم گرنے کے متاثرین کو انسانی امداد فراہم کی۔
ترک کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی (ٹی کا) نے متاثرین میں 4،000 بستر ، لحاف ، تکیے ، ڈیوٹ کور اور سیٹ تقسیم کیے۔
امداد کی فراہمی کے موقع پر ، تاشقند میں ترکی کے سفیر مہمت سوریا ایر کا کہنا تھا کہ ترکی ازبکستان کے ساتھ ہمیشہ سے ہی یکجہتی رکھتا ہے۔
تاشقند میں ٹی کا کے پروگرام کوآرڈینیٹر سیمیلٹین تون کا کہنا تھا کہ ٹی کا ہمیشہ ازبکستان کی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
سردریو کے گورنر ، گفورکن مرزائیوف نے ترک عوام کی مدد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔