ڈرامہ سیریل سلطان صلاح الدین ایوبی میں ترک اداکار الہان سین مرکزی کردار ادا کریں گے

پاکستان اور ترکیہ کی مشترکہ پروڈکشن صلاح الدین ایوبی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار کا نام سامنے آ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صلاح الدین ایوبی کا کردار ترک اداکار الہان سین ادا کریں گے جب کہ خاتون مرکزی کردار میں گلسیم علی کے ساتھ بات چیت کی جارہی ہے جو کہ جلد ہی اس کردار کے لیے سائن اپ کریں گے۔

گلسیم علی نے ہر دل عزیز ارطغرل غازی میں اسلیحان خاتون کا کردار نبھایا تھا اور اب ڈرامہ سیریل سلطان صلاح الدین ایوبی میں بھی مرکزی کردار نبھائیں گی۔

اس سیریز میں عظیم مسلم حکمران صلاح الدین ایوبی کی زندگی کو دکھایا جائے گا اور اس سیریز کی تیاری میں دونوں ممالک کے اداکار شامل ہوں گے۔

حال ہی میں اس میگا سیریز کے لیے پروڈکشن کا آغاز ہوا اور ایک سیٹ کی نقاب کشائی کی گئی جس میں پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے کئی بڑے ناموں نے شرکت کی۔

اس بارے میں کافی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ سیریز میں کون کون سے اداکار نظر آئیں گے اور کون صلاح الدین ایوبی کا مشہور کردار ادا کرے گا۔

Read Previous

مقامی زائرین حج اور عمرہ کے لیے فیس کی ادائیگی قسطوں میں کر سکیں گے،سعودی وزارت حج

Read Next

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار رسل کرو کامداحوں کو ترکیہ آنے کا مشورہ

Leave a Reply