مقامی زائرین حج اور عمرہ کے لیے فیس کی ادائیگی قسطوں میں کر سکیں گے،سعودی وزارت حج

سعودی وزارت حج نے اعلان کیا ہے کہ مقامی  زائرین اب حج اور عمرہ کے لیے فیس کی ادائیگی قسطوں میں کرسکیں گے۔

سعودی وزارت حج کے مطابق حالیہ کامیاب حج سیزن کے نفاذ کے بعد پہلی مرتبہ مقامی زائرین کیلئے جلد ہی رجسٹریشن کھولنے کی تیاری کی جارہی ہے جس کے تحت حج رجسٹریشن کے آغاز کے لیے صفر (ستمبر ) کا منصوبہ زیر غور ہے۔

وزارت کی جانب سے یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ زائرین حج کی رجسٹرین فیس قسطوں میں جمع کرواسکتے ہیں، فی الحال یہ پیشکش مقامی زائرین کیلئے ہے جبکہ وزارت غیر مقامی افراد کے لیے اس سہولت کا اعلان بھی جلد کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق زائرین کو 24 دسمبر 2022 تک حج فیس دو قسطوں میں ادا کرنا ہوگی، پہلی قسط رجسٹریشن ہونے کے 72 گھنٹوں بعد اور دوسری قسط 24 دسمبر تک ادا کرنا ہوگی۔

Read Previous

ترک اسرائیل تعلقات فلسطین کی آزادی کی حمایت میں حائل نہیں ہوں گے، صدر ایردوان

Read Next

ڈرامہ سیریل سلطان صلاح الدین ایوبی میں ترک اداکار الہان سین مرکزی کردار ادا کریں گے

Leave a Reply