
روس یوکرین جنگ کے باعث ترکیہ اور روس کے درمیان تجارت میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تیل کی درآمد دوگنا تک بھڑ گئی ہے۔
ترکیہ روس سے یومیہ بنیادوں پر 2 لاکھ بیرل تیل درآمد کررہا ہے جو کہ 2021 میں اسی مدت کے دوران سے یومیہ 98 ہزار فی بیرل تھی۔
یورپی یونین نے یوکرین پر حملے کے بعد روس پر پابندیاں لگا رکھی ہیں۔
جس کے باعث یورپی کمپنیوں نے روس کے ساتھ کاروبار کو ختم کردیا ہے۔
جبکہ ترکیہ نے روس پر کوئی پابندی عائد نہیں کی تھی اور اپنی کمپنیوں کو روس کے ساتھ معاہدوں کی اجازت دی تھی۔
یورپی پابندیوں کے باعث موجودہ صورتحال سے ترکیہ بھرپور فائدہ اٹھارہا ہے اور ترکش کمپنیاں اس خلا کو پر کررہی ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق روس یوکرین جنگ کے بعد ترکیہ اور روس کے درمیان تجارت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تیل کی درآمد دوگنا ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ روں ماہ کے آغاز میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور ترک صدر ایردوان کے درمیان ملاقات ہوئی تھی۔
ملاقات کے دوران کاروباری تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا تھا۔