
آج دنیا بھر میں ترکی زبان کا دن منایا جا رہا ہے۔ 26 ستمبر کو ترکی سمیت دنیا بھر میں ترکی زبان بولنے والے اس دن کو ٹرکش لینگویج ڈے کے طور پر مناتے ہیں۔
صدر طیب ایردوان نے اس موقع پر کہا ترکی ہر صورت اپنی زبان کی حفاظت کو یقینی بنائے گا کیونکہ اس زبان میں چاشنی اور وسعت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکی زبان زمانہ قدیم سے چلی آ رہی ہے اور دنیا بھر میں بولی جانے والی زبانوں میں ایک اہم مقام رکھتی ہے۔
ترکیوں نے ہمیشہ اپنی روایات کا تحفظ کیا ہے۔ ترکی دنیا بھر میں مختلف انداز میں بولی جاتی ہے۔
ترکوں کی ہزاروں سال پرانی ثقافتی تاریخ ہے۔ ترکی زبان دنیا کی مشہور تہذیبوں میں سے ایک ہے۔
صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی زبان ترک عوام کے لئے انتہائی اہم ہے۔ اس سے ہم اپنے شاندار ماضی سے جڑے ہوئے ہیں اور مستقبل کی طرف سفر کر رہے ہیں۔
ترکی زبان زندگی کے ہر شعبے میں استعمال ہو رہی ہے۔ موجودہ دور کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے لے کر بین الاقوامی فورمز تک ترکی زبان اپنا ایک خاص مقام رکھتی ہے۔
ترکی ایشیا سے یورپ تک ہر جگہ بولی جا رہی ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ترکی بولنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 1932 سے ہر سال 26 ستمبر کو دنیا بھر میں ترکی زبان کا دن منایا جا رہا ہے۔