fbpx
ozIstanbul

بحیرہ اسود میں نئے ذخائر دریافت؟ ترک صدر آج قوم کو خوشحبری سنائیں گے

ترک صدررجب طیب ایردوان نے ذونگلدق میں مسجد کی افتتاحی تقریب سے خطاب کوتے ہوئے کہا کہ آج رات قوم کو خوشحبری سناوں گا۔ صدر نے ترکی میں موجود قد رتی وسائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ترکی ایک عظیم ریاست ہے۔

 

اس وقت سکریا گیس فیلڈ میں  کنونی  ڈرلشپ ترکالی -2 جب کہ فاتحہ ڈرلشپ ترکلی -3 میں ڈرلنگ کا کام کر رہی ہیں۔

اس سے قبل اگست 2020 میں ترکی نے بحیرہ اسود میں سے 320 کیوبک میٹر ذخائر دریافت کیے ۔

اس موقع پر صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ان ذخائر سے ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے دوسرے ممالک پر انحصار کم ہو گا اور مقامی طور پر ہی ضروریات کو پورا کیا جا سکے گا۔

ترک بحری جہاز فاتح گزشتہ جولائی سے بحیرہ اسود کے زون ٹونا -1 میں ذخائر کی تلاش پر مامور ہے۔ اکتوبر 2020 میں فاتح نے مزید 85 کیوبک میٹر قدرتی گیس کے ذخائر درایافت کیے جس کے بعد کل ذخائر 405 کیوبک میٹر تک پہنچ گئے۔ بین الاقوامی توانائی تنظیم کے مطابق ان ذخائر کی کل لاگت قریبا 80 بلین ڈالر ہے۔

پچھلا پڑھیں

آرمینیا کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگوں کے باعث آذربائیجان کے دو صحافی جاں بحق

اگلا پڑھیں

بھارت: مندر کے ارد گرد بسنے والی مسلمان آبادی سے زبردستی گھر خالی کروائے جانے کا انکشاف

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے