ترکی کی انار برآمدات میں رواں اور گزشتہ سال ریکارڈ اضافہ دیکھاگیا۔ ترکی نے سال 2019 میں انار کی برآمدات سے 98 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا۔
ایجین ایکسپورٹرز یونین کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال ماہ جنوری تا ستمبر کے دورانیہ میں گزشتہ برس اسی دورانیہ کے مقابلے میں برآمدات میں 37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس سے یہ رقم 43 ملین 5 لاکھ ڈالر تک بڑھ گئی۔
انار کی برآمدات میں 20 ملین 2 لاکھ 43 ہزار ڈالر کے ساتھ روس سر فہرست رہا اس ملک کو برآمدات میں سال کے پہلے 9 ماہ میں 78 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دوسرے نمبر پر عراق ہے جسے 12 ملین 7 لاکھ 71 ہزار کی برآمدات کی گئی ہیں، تیسرے نمبر پر جرمنی کے لیے یہ مقدار 4 ملین 8 لاکھ 70 ہزار ڈالر تک رہی۔