
پرتگال کے فٹ بال سٹار کرسٹیانو رونالڈو میں ناول کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔
پرتگالی فٹ بال فیڈریشن (ایف پی ایف) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 35 سالہ فارورڈ رونالڈو ایک بہت ہی اچھے کھلاڑی ہیں۔ انکا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں سب سے الگ رکھا جا رہا ہے اور ساتھ ہی انکا علاج بھی جاری ہے۔
فیڈریشن کا مزید کہنا تھا کہ رونالڈو سویڈن کے ساتھ ہونے والے میچ میں حصہ نہیں لیں گے۔
35 سالہ رونالڈو نے اب تک پرتگال کے لیے 101 گول کیے ہیں۔
ریئل میڈرڈ کے اند رہنے کے دوران رونالڈو نے فرانس میں یو ای ایف اے یورو 2016 کا ٹائٹل جیتنے میں پرتگال کی مدد کی۔