turky-urdu-logo

ترکیہ کی ہولڈنگ ایلدیزلم کمپنی افغانستان میں سیسہ اور سونے کی کانوں میں سرمایہ کاری کرے گی

افغانستان کے وزیر معدنیات و پٹرولیم سے ترکیہ کی ہولڈنگ ایلدیزلم کمپنی کے نمائندے نے ملاقات کی، یہ کمپنی افغانستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہے۔

افغانستان کی وزارت  مائنز اینڈ پیٹرولیم کے پریس آفس نے  کہا ہے کہ شیخ الحدیث شہاب الدین دلاور نے ترکیہ کی ہولڈنک الڈیزلم کمپنی کے نمائندے علی واحد اتیچی سے ملاقات میں افغانستان کے معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کے دستیاب مواقع کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

ترک سرمایہ کار نے افغانستان میں سونے، تانبے اور سیسے کی کانوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی۔

افغانستان میں معدنیات و پیٹرولیم کے قائم مقام وزیر نے کہا ہے کہ  ہم قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ملک میں کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری کی حمایت کرتے ہیں۔

ایک اور خبر کے مطابق مائنز اینڈ پیٹرولیم کے قائم مقام وزیر شیخ الحدیث شہاب الدین دلاور نے صوبہ قندوز کے چیمبر آف کامرس کے سربراہ عبدالمتین یوسفزئی سے ملاقات کی اور ملک کے معدنی وسائل میں اعلیٰ سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ افغان سرمایہ کار قندوز میں تقریباً 200 ملین ڈالر کے سرمائے کے ساتھ 13 جوائنٹ اسٹاک کمپنیوں کی شراکت سے سیمنٹ فیکٹری لگانا چاہتا ہے۔

مائنز اینڈ پیٹرولیم کے قائم مقام وزیر نے انہیں یقین دلایا کہ وہ اس سلسلے میں ان کے ساتھ تعاون کریں گے۔

Read Previous

دہشت گرد ریاست اسرائیل کے وحشیانہ حملوں نے دنیا کے امن کو تباہ کر دیا ہے،صدر ایردوان

Read Next

استنبول میں ڈاکٹرز ڈے کے موقع پر منعقدہ افطار ڈنر میں صدر ایردوان کی شرکت

Leave a Reply