turky-urdu-logo

استنبول میں ڈاکٹرز ڈے کے موقع پر منعقدہ افطار ڈنر میں صدر ایردوان کی شرکت

صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول میں 14 مارچ ڈاکٹرز ڈے کے موقع پر منعقدہ افطار ڈنر میں شرکت کی۔

عشائیہ کے موقع پر  خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ صحت کی دیکھ بھال کی خدمات حاصل کرنا اتنا ہی اہم ہے جتنا کہ خود صحت۔

انکا کہنا تھا کہ ہم نے حالیہ برسوں میں کئی بار ایک مضبوط، موثر، جدید اور بہتر صحت کے نظام کو اپنے لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کی ہے، خاص طور پر وبائی مرض کورونا کے دوران۔

وہ وبائی مرض جس نے ہمارےسمیت  پوری دنیا کو دو سال تک متاثر کیا اور جس کے دوران لاکھوں لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اس مرض نے ہمیں دکھایا کہ صحت کی دیکھ بھال میں سرمایہ کاری کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ہم نے ترکیہ کو ایک ایسا ملک بنا دیا ہے جہاں دنیا کی سب سے موثر صحت کی دیکھ بھال کی خدمات سب سے زیادہ جامع سماجی تحفظ کے نظام کے ساتھ پیش کی جاتی ہیں۔

 

Alkhidmat

Read Previous

ترکیہ کی ہولڈنگ ایلدیزلم کمپنی افغانستان میں سیسہ اور سونے کی کانوں میں سرمایہ کاری کرے گی

Read Next

کچھ ترک سلاطین شعراء کے نام اور تخلص

Leave a Reply