turky-urdu-logo

ترکی کا ہیلتھ کئیر سسٹم وباء کے دوران بہترین ثابت ہوا۔ اردوان

 صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ صحت کے شعبے میں ترکی کی سرمایہ کاری سے ملک کو کورونا وائرس کے دوران کم سے کم نقصان کو برقرار رکھنے میں مدد ملی ہے۔

کرتال سٹی اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ، اردوان نے کہا کہ اس وبا کے دوران ترکی میں طبی سامان کی کمی نہیں ہوئی ، ترکی نے 138 ممالک کو COVID-19 کے خلاف جدوجہد میں مدد کے لئے سامان بھیجا۔

“کورونا وائرس نے ہمیں ہیلتھ سسٹم کی اہمیت بتائی ہے۔ ہم نے ایک بھی مریض کو واپس جانے لے لیے نہیں کہا۔ مزید برآں ، ہمارے ہیلتھ ورکرز کو کبھی ماسک کی کمی نہیں ہوئی۔

نئے افتتاحی کرتال سٹی اسپتال میں 1،105 بیڈز کی گنجائش ہے جس کی مدد سے سالانہ .53 ملین مریضوں کو ایمبولٹری کیئر سے علاج کیا جاسکتا ہے۔ توقع ہے کہ یہاں سالانہ طور پر 100 ملین سرجری بھی کروائی جائیں گی۔

اس منصوبے کا ملک کے اسپتالوں میں بیڈز کی گنجائش کو نمایاں طور پر بڑھانے اور ڈاکٹروں کی کمی کو دور کرنے کے لئے خاص طور پر آغاز کیا گیا ہے۔ خدمت کے معیار کو یقینی بنانے کے لئے ، حکومت نے متعدد کمپلیکس کی تعمیر کے لئے ایک پبلک پرائیویٹ پاٹنرشپ کا ماڈل اپنایا ہے۔ جس کے تحت سٹی ہسپتال نجی کمپنیوں کو لیز پر دیئے جائیں گے اور حکومت صرف میڈیکل امیجنگ ، لیبارٹریز ، سیکیورٹی ، بحالی اور ڈاکٹروں کی تنخواہوں کے لئے فیس ادا کرے گی۔

Read Previous

استنبول کو 7.5 شدت کے زلزلے کا شدید خطرہ

Read Next

اقوام متحدہ:شام کے مہاجرین کو امداد کی فراہمی کی قرار داد ویٹو

Leave a Reply