ترکیہ کا غم پاکستان کا غم ہے ترکیہ کے آنسو پاکستان کے آنسو ہیں، علی شاہین

پاک ترک پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے چئیرمن علی شاہین نے غازینتپ کے ضلعے نورداگ میں الخدمت فاؤنڈیشن کے نائب صدر عبدالشکور اور پاکستانی طلباء سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران علی شاہین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نورداگ کی آبادی تقریباً 40 ہزار ہے۔ یہاں ایک ہفتہ پہلے 2 دردناک زلزلے آئے تھے جس میں ہمارے 2 ہزار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور 3 ہزار سے زیادہ لوگ زخمی ہیں۔
انہوں نے پاکستان سے الخدمت فاؤنڈیشن کا بہت شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے ہمارے مشکل وقت میں ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا۔
زلزلے سے پہلے الخدمت فاؤنڈیشن نے شامی ریفوجیز کے لیے بھی بہت مدد کی۔
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔
ہم دو ملک ایک قوم ہیں۔
ترکیہ کا غم پاکستان کا غم ہے ترکیہ کے آنسو پاکستان کے آنسو ہیں۔
پاکستان کے آنسو پاکستان کا غم ہمارا اپنا غم ہے۔
میں پاکستان اور پاکستان کے لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ وہ اس مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔

Alkhidmat

Read Previous

پاک بحریہ کی 8ویں کثیرالقومی مشق امن کا کراچی شہر میں آغاز ہوگیا

Read Next

خاتون اول کا زلزلے سے متاثرہ جگہوں کا دورہ،متاثرین سے ملاقات

Leave a Reply