ترکیہ کی روس کو گزشتہ ماہ میں ریکارڈ برآمدات

ترکیہ کی روس کو ماہ اگست میں  برآمدات 738 ملین 527 ہزار ڈالر کی اب تک کی بلند ترین ماہانہ تعداد تک پہنچ گئیں۔

24 فروری سے جاری روس یوکرائن جنگ کی وجہ سے عالمی سپلائی چین میں رکاوٹوں اور روس کے ساتھ ممالک کے تجارتی تعلقات پر منفی اثرات کے باوجود ترکیہ اپنی مثبت حکمت عملی کے ساتھ روس سے  اپنی تجارت کو مؤثر طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہے۔

ٹرکش ایکسپورٹرز اسمبلی (ٹی آئی ایم) کے اعداد و شمار سے مرتب کردہ معلومات کے مطابق اگست میں ترکیہ کی روس کو برآمدات 738 ملین 527 ہزار ڈالر کے ساتھ اب تک کی سب سے زیادہ ماہانہ سطح پر پہنچ گئی ہیں ۔

اس عرصے میں روس کو ترک  برآمدات میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 87.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ترکیہ کی برآمدات میں روس کا حصہ 3.5 فیصد تھا۔

اس طرح اگست میں روس چھٹا ملک بن گیا جسے ترکیہ سب سے زیادہ برآمدات کرتا ہے۔

سب سے زیادہ برآمدات کرنے والے پانچ ممالک میں 1 ارب 504 ملین ڈالر کے ساتھ جرمنی، 1 ارب 308 ملین ڈالر کے ساتھ امریکہ، 1 ارب 40 ملین ڈالر کے ساتھ برطانیہ، 934 ملین 807 ہزار ڈالر کے ساتھ عراق اور 819 ملین ڈالر کے ساتھ اٹلی  ہیں ۔

روس کو ترکیہ کی برآمدات میں کیمیائی مادوں اور مصنوعات کے شعبے نے سب سے زیادہ برآمدات کی ہیں

Read Previous

ملکہ الزبتھ کی وفات پر ترک صدر سمیت عالمی رہنماؤں کا اظہار تعزیت

Read Next

کامن ویلتھ کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان نے کانسی کا میڈل جیت لیا

Leave a Reply