turky-urdu-logo

کامن ویلتھ کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان نے کانسی کا میڈل جیت لیا

کامن ویلتھ کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کے نوجوان کراٹے ایتھلیت حمزہ اقبال راجہ نے برانز میڈل جیت لیا۔

برمنگھم میں ہونے والی کامن ویلتھ کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کے نوجوان کراٹیکا حمزہ اقبال راجا 84 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں شریک تھے ۔

اپنی پہلی فائٹ میں حمزہ نے بھارت کے وویک تیجا کو 0-8 سے شکست دی تھی لیکن دوسری فائٹ میں انہیں انگلینڈ کے جو کیلوے نے 2-7 سے ہرایا۔

کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ریپشج راؤنڈ میں حمزہ نے ویلز کے نیتھن پریسے کو 5-11 سے شکست دی اور پھر برانز میڈل کی باؤٹ کیلئے انہوں نے قبرض کے کراٹیکا ڈمیترس کو ڈیماٹرائیڈز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد5-8 سے ہرایا اور برانز میڈل اپنے نام کیا۔

 

Read Previous

ترکیہ کی روس کو گزشتہ ماہ میں ریکارڈ برآمدات

Read Next

افغان بولر اورآصف علی کے الجھنے کے معاملے پر آئی سی سی کا فیصلہ

Leave a Reply