turky-urdu-logo

ترک دفاعی نمائش آئندہ ہفتے شروع ہو گی

ترکی کے دفاعی ساز و سامان کی سب سے بڑی دفاعی نمائش  آئندہ ہفتے منعقد کی جائے گی۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث نمائش تھری ڈی پر آن لائن منعقد ہو گی۔ ترک انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین نے نمائش کے آن لائن انعقاد کے لئے ایک سوفٹ ویئر تیار کیا ہے۔

یہ دنیا کی پہلی تھری ڈی ورچوول دفاعی نمائش ہو گی۔ یہ نمائش 9 نومبر سے شروع ہو گی اور آئندہ سال اپریل تک جاری رہے گی۔ اس دوران ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مختلف اجلاس بھی منعقد کئے جائیں گے۔

نمائش میں شرکت کرنے والے 300 افراد کے ساتھ ایک خصوصی نشست آن لائن منعقد ہو گی۔

اس دفاعی نمائش میں ترکی میں تیار ہونے والے جدید دفاعی ہتھیار رکھے جائیں گے جس میں ڈرون طیارے اور جنگی ہیلی کاپٹر بھی شامل ہیں۔

اس نمائش کے دوران مختلف ممالک کے حکام کے ساتھ آن لائن اور ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بزنس ٹو بزنس (B2B) ملاقاتوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

استنبول میں اس نمائش کو عملی طور پر منعقد کرنے کا فیصلہ ہوا تھا لیکن کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث اب یہ نمائش تھری ڈی پر آن لائن منعقد کی جا رہی ہے۔

دفاعی نمائش کی منتظم ایس اے ایچ اے استنبول ڈیفنس اینڈ ایئرو اسپیس کلسٹر ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال نومبر میں اس نمائش کو عملی طور پر منعقد کیا جائے گا جس میں دنیا بھر سے مختلف وفود شرکت کریں گے۔

Alkhidmat

Read Previous

تربزونسپور نے انگلش مینیجر ایڈی نیوٹن سے علیحدگی اختیار کرلی

Read Next

ویانا فائرنگ: ترک نوجوان نے زخمی ہونے کے باوجود خاتون اور پولیس افسر کی جان بچائی

Leave a Reply