رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں ترک حکومت کی ٹیکس آمدنی اخراجات سے بڑھ گئی۔ ترک وزارت خزانہ کے مطابق جنوری سے اپریل تک ٹیکس آمدنی 36.4 فیصد بڑھ کر 438 ارب ٹرکش لیرا ہو گئی۔ گذشتہ مالی سال کے پہلے چار ماہ میں ترکی کا بجٹ خسارہ 73 ارب ٹرکش لیرا تھا۔
رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں بجٹ اخراجات 432 ارب ٹرکش لیرا رہے۔ گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں اخراجات 10 فیصد بڑھ گئے ہیں۔
حکومت نے جنوری سے اپریل کے دوران قرضوں اور ان پر سود کی مد میں 73.4 ارب ٹرکش لیرا ادا کئے۔
ترک وزارت خزانہ کے مطابق چار میں 331.4 ارب ٹرکش لیرا ریونیو کی مد میں وصول کئے گئے جبکہ سود کی مد میں 67.5 ارب ٹرکش لیرا ادا کئے گئے۔
جنوری سے اپریل کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں ٹرکش لیرا کی اوسطً قیمت 7.59 ٹرکش لیرا رہی جبکہ اپریل میں اوسطً قیمت 8.15 ٹرکش لیرا رہی۔
اپریل:
اپریل میں حکومت کو 17 ارب ٹرکش لیرا کے بجٹ خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ گذشتہ سال اپریل میں مالیاتی خسارہ 43.2 ارب ٹرکش لیرا تھا۔
اپریل میں ٹیکس آمدنی 93.8 ارب ٹرکش لیرا اور اخراجات 110.7 ارب ٹرکش لیرا رہے۔
