رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ جنوری اور فروری میں ترکی نے ایک لاکھ 65 ہزار 467 گاڑیاں مختلف ممالک کو برآمد کیں جس سے 5 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔ گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں گاڑیوں کی ایکسپورٹس میں 3 فیصد کمی آئی ہے۔
ترک ادارہ شماریات کے مطابق جنوری اور فروری میں ترک آٹو انڈسٹری نے 2 لاکھ 22 ہزار سے زائد گاڑیاں تیار کیں جو گذشتہ سال کی پیداوار کے مقابلے میں 6.5 فیصد کم ہے۔
پسنجر کار کی پیداوار 16 فیصد کم ہو کر ایک لاکھ 36 ہزار 882 یونٹس رہی۔ ان دو ماہ میں آٹو انڈسٹری کی مجموعی پیداواری صلاحیت 68 فیصد پر آ گئی۔
دوسری طرف لائٹ ٹرکس اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں 38 فیصد اضافہ ہوا ۔ مقامی مارکیٹ میں گاڑیوں کی فروخت کا حجم ایک لاکھ 6 ہزار یونٹس رہا۔
ترک ادارہ شماریات کے مطابق فروری میں گاڑیوں کی پیداوار 9.3 فیصد کمی کے بعد ایک لاکھ 16 ہزار یونٹس ہو گئی۔