turky-urdu-logo

ترکی میں مہنگائی عروج پر پہنچ گئی

نومبر میں مہنگائی 14 فیصد سے بڑھ گئی۔ ترک ادارہ شماریات کے مطابق گذشتہ سال نومبر میں مہنگائی کی شرح 10.56 فیصد تھی جو اس سال نومبر میں 14.03 فیصد تک بڑھ چکی ہے۔

اکتوبر میں مہنگائی 11.89 فیصد تھی۔ کنزیومر پرائس انڈیکس میں 2.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ اضافہ اشیائے خورد و نوش اور مختلف سروسز کی قیمتوں میں ہوا ہے۔

ترک ادارہ شماریات کے مطابق کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں 29.42 فیصد، نان الکحولک بیورویجز 21.08 فیصد اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 18.67 فیصد اضافہ ہوا۔

اس سال کے لئے حکومت نے مہنگائی کا ہدف 10.5 فیصد مقرر کیا تھا تاہم توقع ہے کہ مہنگائی ہدف سے زائد ہو جائے گی۔

Read Previous

آذربائیجان پر ایٹم بم مار دیا جائے، آرمینیا کے اخبار کا حکومت کو مشورہ

Read Next

ترکی: کوروناوائرس کے درمیان ٹیک کی سرمایہ کاری میں اضافہ

Leave a Reply