turky-urdu-logo

ترکی: کوروناوائرس کے درمیان ٹیک کی سرمایہ کاری میں اضافہ

ترکی میں کورونا وائرس   وبائی مرض کے درمیان ٹیک کی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گیا۔

استنبول میں قائم ایک ٹیکنالوجی کمپنی کے چیئر مین نے بتایا کہ وبائی امراض کے دوران     مختلف کاروبای کمپنیوں نے  ٹیکنالوجی  میں زیادہ سرمایہ کاری کی ہے ۔

رسیوتیک کے سربراہ  ہلدن پاک کا کہنا تھا کہ  وبا کے باعث  ٹیکنالوجی کی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے بتایا که فائنانس او صحت  کے شعبوں میں تکنیکی سرمایہ کاری واقع ہوئی ہے۔

ہلدن کا مزید کہنا تھا کہ  کورونا وائرس کے باعث  لوگوں نے بہت سے روایتی طریقوں  کو  ترک کر دیا  تھا  اور تکنیکی متبادلوں نے انکی جگہ لے لی تھی۔ آنے والے دور تک اس تبدیلی نے ڈیجیٹلائزیشن کو بھی ناقابل واپسی راستے پر ڈال دیا ہے۔

 اس بات پر زور دیتے ہوئے   کہ ان کو وبائی امراض کی وجہ سے شروع  ہونے والی ڈیجیٹل تبدیل سے مثبت  نتائج موصول ہوئے ہیں ہلدن کا کہنا تھا کہ  2020 کے پہلے مہینوں سے ہمارے صارفین کی تعداد میں 30 فیصد تک نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ہلدن کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹلائزیشن کو ایک مضبوط تکنیکی تبدیلی کے لیے عوامی پا لیسی بنانی ہوگی۔

ہم نے ایک پورٹل لانچ کیا ہے جس میں 10 ملین سے زیادہ ترک لیرا کی سرمایہ کاری کی گئی ہے  ۔ یہ پورٹل ایک ہی چینل سے تمام کاروباری عمل کو منظم کرنے میں مدد فراہم کرئے گا۔

سپر پورٹل  مختلف سرکاری اداروں کے کاروباری  انتظام اور سرمایہ  کاری کے  مراعات کے موثر استعمال  کو یقینی بناتا ہے۔

ہلدن کا مزید کہنا تھا  کہ پورٹل  کو نجی  شعبے  کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم بنانا ہمارا مقصد ہے۔

Read Previous

ترکی میں مہنگائی عروج پر پہنچ گئی

Read Next

یورپین یونین کا حصہ بننے سے ترکی اور یورپ دونوں کو فائدہ ہو گا، ترک نائب وزیر خارجہ

Leave a Reply