turky-urdu-logo

ترکی کے محکمہ اے ایف اے ڈی نے یوکرین میں گرم کھانے کی تقسیم شروع کردی

ترکی کےمحکمہ آفات و ہنگامی حالات ‘AFAD’ نے یوکرین کے علاقے لوویو میں جنگ کے متاثرین میں گرم کھانا تقسیم کیا۔

AFAD کے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی یوکرین کے عوام کی طرف مدد کا ہاتھ بڑھا رہا ہے۔

اس سلسلے میں موبائل کچن ٹرالر یوکرین پہنچ گیا ہے اور لوویو میں گرم کھانے کی تقسیم شروع ہو گئی ہے۔

ٹویٹ میں کھانے کی تقسیم کے مناظر بھی شئیر کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ روسی فوجوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کر دیا تھا۔

Read Previous

ترک وزیر خارجہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امار ات پہنچ گئے

Read Next

پاکستان: دارلحکومت اسلام آباد میں او آئی سی کا 48 واں اجلاس جاری

Leave a Reply