ترکی نے یورپین انڈور ایتھلیٹس چیمپین شپ جیت لی۔
ترکی کی خصوصی ایتھلیٹس اسپورٹس فیڈریشن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ترکی نے 2021 یورپین ایتھلٹکس چیمپین شپ جیت لی۔
فیڈریشن کا مزید کہنا تھا کہ ترک کھلاڑیوں نے 13 تمغے اپنے نام کیے۔
ترک ٹیم نے 6 طلائی ، 5 چاندی اور 2 برونز کے میڈل حاصل کیے۔
انڈور یورپین چیمپین شپ میں ترکی کی اسرا بائرک کو بہترین خاتون ایتھلیٹ کا اعزاز ملا۔