
انگلینڈ میں ہونے والے تائیکونڈو چیمپیئن شپ میں ترکی نے مجموعی طور پر 19 میڈلز حاصل کیے جن میں 9 سونے کے، 5 چاندی اور 5کانسی کے تمغے شامل ہیں ۔ تائیکونڈو چیمپیئن شپ 19 مئی سے انگلینڈ کے مانچسٹر ریجنل ایرینا میں منعقد ہوا۔ٹوکیو 2020 اولمپک گیمز کے بعد پہلی بار اس چیمپیئن شپ میں دنیا بھر کے بہترین ایتھلیٹس برطانیہ میں جمع ہوئے
4روزہ ایونٹ میں کریسنٹ مونز کی جانب سے ریگولر سیکشن میں مردوں میں 63 کلوگرام کیٹیگری میں حقان ریکبر 87، کلوگرام کیٹیگری میں ایمرے کٹلمیس ،جبکہ خواتین کی 49 کلوگرام کیٹیگری میں مروے ڈنسل اور خدیجہ کبرا ایلگناور 53کلوگرام کیٹیگری زیلحہ ایگرس نے 11تمغے حاصل کیے جن میں 5 گولڈ میڈلز شامل ہے
اسی طرح ترکی کو دو چاندی اور چار کانسی کے تمغوں سے بھی نوازا گیا
پارا تائیکونڈو سیکشن میں، ترکی نے چار طلائی تمغے جیتے جن میں مردوں کی 58 کلوگرام کیٹیگری میں علی جان اوسجان63کلوگرام کیٹیگری میں مہمت جبکہ خواتین کی 47 کلوگرام کیٹیگری میں نورجہان اور 57کلوکیٹیگری میں گامزے گردان شامل ہے
ریڈ وائٹس کو تین چاندی کے تمغے اور ایک کانسی کا تمغہ بھی دیا گیا۔