Turkiya-Logo-top

آذربائیجان میں ایرواسپیس اینڈ ٹیکنالوجی فیسٹیول، پاکستانی سٹارٹ اپس بھی شامل

آذربائیجان ایرو اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی فیسٹیول 26 مئی سے شروع ہونے جا رہا ہے
یہ میلہ 2018 سےترکی کی ٹیکنالوجی ٹیم (T3 فاؤنڈیشن) اور جمہوریہ ترکی کی وزارت صنعت و ٹیکنالوجی سے ہرسال منعقد کروا رہی ہے
آذربائیجان میں میلے کے منتظمین میں ترکی کی ٹیکنالوجی ٹیم (T3 فاؤنڈیشن)، ، جمہوریہ آذربائیجان کی ڈیجیٹل ترقی اور نقل و حمل کی وزارت اور جمہوریہ ترکی کی صنعت اور ٹیکنالوجی کی وزارت شامل ہیں۔

فیسٹیول میں چار دنوں کے دوران 200,000 سے زائد زائرین (33 ممالک کے تقریباً 500 غیر ملکی) کی شرکت متوقع ہے۔
32 ممالک سے 287 اسٹارٹ اپس (ان میں سے 101 آذربائیجانی اسٹارٹ اپ تھے) نے فیسٹیول میں شرکت کے لیے درخواست دی۔
ان میں سے 50 اسٹارٹ اپس بشمول 15 غیر ملکی ممالک (امریکا، ارجنٹائن، ایسٹونیا، اردن، مصر، پاکستان، ترکی) اور 35 مقامی، فائنل کے لیے کوالیفائی ہوئے۔
مجموعی طور پر10 ٹیکنالوجی چیلنجز میں، ان میں سے Smart Karabakh Hackathon، یورپی ایسپورٹس چیمپئن شپ باکو 2022 کوٹیکنو فیسٹ آذربائیجان کے فریم ورک میں جگہ ملے گی۔
فیسٹیول کے ایک حصے کے طور پر 26 مئی کو ترک ریاستوں کی تنظیم کے آئی سی ٹی وزراء کا اجلاس منعقد ہوگا۔ جس میں آذربائیجان، ترکی، قازقستان، کرغزستان، ازبکستان، ترکمانستان اور ہنگری کے نمائندے شرکت کریں گے ۔ توقع ہے کہ تنظیم کے سیکرٹری جنرل اجلاس کے نتائج پر ایک پروٹوکول پر دستخط کریں گے۔

یہ فیسٹیول 26 مئی سے 29 مئی تک جاری رہے گا

Read Previous

"یورپی تائیکونڈو چیمپیئن شپ "ترکی نے 19 میڈلز اپنے نام کر لیے۔

Read Next

استنبول میں پاک ترک تاجروں کا اجلاس، دو طرفہ تجارت بڑھانے پر غور

Leave a Reply