turky-urdu-logo

ترکی اپنے سمندری حقوق اور مفادات کا تحفظ پوری قوت کے ساتھ کرے گا، صدر ایردوان

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی اپنے سمندری حقوق اور مفادات کا تحفظ پوری قوت اور مضبوط حکمت عملی کے ساتھ کرے گا۔

پریویزا کی صلیبی جنگ میں عیسائیوں کی شرمناک شکست اور سلطنت عثمانیہ کی بحری فوج کی فتح کے دن کے موقع پر اپنے بیان میں صدر ایردوان نے کہا کہ ترک جانتے ہیں کہ اپنی بلیو بارڈر یعنی سمندری حدود کی کیسے حفاظت کرنی ہے۔ ترک بحریہ ناقابل تسخیر فوج ہے جو دشمن کو وہ نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکتھی ہے جو اس نے کبھی سوچا بھی نہیں ہو گا۔

انہوں نے یونان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ترک بحریہ اپنے سمندری حدود کی حفاظت کے لئے ہمہ تن تیار اور مستعد ہے۔ حکومت بحریہ کو مزید مضبوط بنانے کے لئے تمام وسائل فراہم کرے گی۔

صدر ایردوان نے کہا کہ 1538 میں صلیبی جنگ کے دوران سلطنت عثمانیہ کی بحری فوج کے سربراہ باربروس پاشا نے دشمن پر ثابت کیا تھا کہ جب سمندر میں جنگ ہو جائے تو پھر کیسے اپنے دشمن کو زیر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکی دنیا کے ان 10 ممالک میں شامل ہے جو اپنے وسائل سے بحری جنگی جہاز بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ترک بحریہ اپنے تین اطراف سے ترک سمندری حدود کی حفاظت کر رہی ہے۔

Read Previous

یونان ترکی کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہے، یونانی وزیر اعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب

Read Next

مائیکروسافٹ نے زینی میکس میڈیا کو 7.5 بلین میں خرید لیا

Leave a Reply