turky-urdu-logo

یونان ترکی کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہے، یونانی وزیر اعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب

یونان کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وہ سفارتی سطح پر مشرقی بحیرہ روم کا تنازعہ حل کرنا چاہتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال انہوں نے ترک صدر ایردوان کی طرف دوستی اور تعاون کا ہاتھ بڑھایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ترکی اور یورپ کے درمیان ایک پُل کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ترکی مشرقی بحیرہ روم میں کشیدگی کو بڑھا رہا ہے۔ ان حالات میں دونوں ملکوں کی عوام کے درمیان دوستی ممکن نہیں ہے۔

اسرائیل، یو اے ای اور بحرین کے درمیان تعلقات کے حوالے سے یونانی وزیر اعظم نے کہا کہ برسوں کی پُراسراریت ختم ہو گئی اور اب تعاون اور باہمی دوستی اور اعتماد کا ایک نیا دور شروع ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ جلد ہی استنبول میں ترکی اور یونان کے درمیان مذاکرات شروع ہوں گے۔

واضح رہے کہ مشرقی بحیرہ روم میں سمندری حدود پر ترکی اور یونان کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے۔

یونان فرانس کی مدد سے اپنے توسیع پسندانہ عزائم کے تحت ترکی کی سمندری حدود غصب کرنا چاہتا ہے۔

Read Previous

کیمرون سینٹر کے اسٹرائیکر ونسٹ ابو کر بیسیکتاس کلب میں شامل

Read Next

ترکی اپنے سمندری حقوق اور مفادات کا تحفظ پوری قوت کے ساتھ کرے گا، صدر ایردوان

Leave a Reply