صدارتی مشیر اطلاعات فخر الدین آلتون نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی حجم کو ایک سو ارب ڈالر تک پہنچانا دوطرفہ مفاد میں ہے اور ترکی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے میں مصروف ہے ۔
مشیر اطلاعات نے اپنی ٹویٹ میں اس حوالے سے ایک انفوگرافک ویڈیو بھی جاری کیا۔ وڈیو میں ترکی کی جانب سے 110 ملین ڈالرز کا حفاظتی سامان امریکہ کی متعدد ایجنسیوں کو بجھوایا جس سے دو طرفہ تجارت کا ہدف پورا کرنے میں آسانی ہو گی۔ آخر میں اس خواہش کا بھی اظہار کیا گیا کہ ہم مل کر کا میابی حاصل کر سکتے ہیں۔
مشیر کی جانب سے ٹویٹ میں کہا گیا کہ ترکی نے کورونا کے خلاف امریکہ، برطانیہ،اسپین اور اٹلی جیسے نیٹو کے رکن ممالک کے ہمراہ دنیا کے دیگر ممالک ک جانب مدد کا ہاتھ بڑھایا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ امریکہ کے ساتھ ایک سو ارب ڈالر کی تجارت کے ہدف پر پورا اتترا جائے۔