turky-urdu-logo

ترکی نومبر میں یورپین قوالز کی میزبانی کرے گا

ایف آئی بی اے نے کورونا وائرس کے بحران کے درمیان ایف آئی بی اے باسکٹ بال ورلڈ کپ  2023  یورپی پری کوالیفائرز کے ساتھ نومبر 2020 میں ایف آئی بی اے ویمن یورو باسکٹ 2021 اور ایف آئی بی اے یورو باسکٹ 2022 کوالیفائر کے ونڈوز ممالک کا اعلان کر دیا۔

ایف آئی بی اے  نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایف آئی بی اے یورپ بورڈ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقدہ اپنے 10 ویں اجلاس میں  ایک محفوظ ماحول ٹورنامنٹ کو کھیلنے کے لیے 16 درخواستوں کو منظور کر لیا۔

ایف آئی بی اے ویمنز یورو باسکٹ 2021 کوالیفائرز گروپ ای کھیل ، جس میں ترکی ، سربیا ، لتھوانیا اور البانیا مد مقابل ہوں گے 8 سے 16 نومبر تک ترکی کے شہر استنبول میں منعقد ہوگا۔

استنبول 23 نومبر اور یکم دسمبر کے درمیان ایف آئی بی اے یورو باسکٹ 2022 کوالیفائر میں گروپ ڈی میچز کی میزبانی بھی کرے گا۔

کروشیا ، نیدرلینڈس ، سویڈن اور ترکی یورو باسکیٹ 2022 کے لئے کوالیفائی کرنے کے لئے گروپ ڈی میں مقابلہ کریں گے۔

کوالیفائر ٹیموں کے لئے کورونا وائرس کے خطرات کو کم سے کم کرنے کے لئے بلبلے کی شکل میں کھیلا جائے گا۔

Read Previous

ترکی فرم نے یو اے وی کے لیے سیٹلائٹ ٹرمینل بنا لیے

Read Next

ترکی امریکہ کے ساتھ ایک سو ارب ڈالرز کا تجارتی حجم پورا کرے گا؛ فخر الدین آلتون

Leave a Reply