turky-urdu-logo

ترکی کاامتحانات کے دوران جزوی کرفیو نافذ کرنے کااعلان

وزیر صحت فرحتین کوکا نے جمعرات کو اعلان کیا کہ ترکی ہفتے کے آخر میں جزوی کرفیو نافذ کرے گا۔ کوکا نے کہا ، "چونکہ ہائی اسکول اور یونیورسٹی میں داخلے کے امتحانات ہونے ہیں ، صدر نے حکم دیا  ہے کہ نوجوانوں کے لیے ویک اینڈ فارغ ہونا چائیے۔  

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سائنس بورڈ نے استنبول ، انقرہ اور برسا میں عوامی مقامات پر چہرے کے ماسک کو لازمی قرار دینے کا مشورہ دیا ہے۔ بعدازاں بدھ کے روز ، حکومت نے اعلان کیا  تھا کہ اب ان شہروں کے عوامی علاقوں میں ماسک پہننا لازمی ہے۔

جون کے آغاز میں شہروں میں سفری پابندیاں ختم کرنے ، بوڑھے اور نوجوانوں کے گھروں میں قیام کے احکامات میں آسانی پیدا کرنے، کیفے ، ریستوراں ، جم ، پارکس ، ساحل اور میوزیم کو دوبارہ کھولنے کی اجازت کے بعد ترکی میں روزانہ انفیکشن کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔   پچھلےہفتے 800-900 کے لگ بگ کیسز کی تعداد رہنے کے بعد یک دم انفیکشن کیسز کی تعداد 1،500 کے قریب ہوگئی۔

Read Previous

ترکی کا لیبیا میں سرمایہ کاری اور دفاعی تعاون بڑھانے کا فیصلہ

Read Next

ترک کمانڈوز،عراق میں 500 سے ذائد دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ

Leave a Reply