
سیاحت کے سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال کے مقابلے 2021 میں ترکی آنے والے سیاحوں کی تعداد میں دو گنا زیادہ اضافہ ہوگا۔
وزیر ثقافت و سیاحت نے میڈیا کو بتایا کہ اس سال ملک میں 34 ملین غیر ملکی سیاحوں کی آمد کی توقع کی جا رہی ہے۔
کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے باعث ترکی نے اپنا سیف ٹوریزم سر ٹیفیکشن پروگرام متعارف کروایا۔
سیف ٹوریزم پروگرام کے باعث ترکی سیاحت کے معاملے میں یورپی ممالک سے آگے نکل گیا۔
وزیر ثقافت کا مزید کہنا تھا کہ سیاحت کے شعبے میں ترکی نے 2019 میں 52 ملین سیاحوں کوخیر مقدم کیا اور جس سے تقریبا 35 بلین ڈالر کی آمدنی ہوئی۔
اگرچہ گذشتہ سال کورونا وائرس کے باعث ٹوریزم کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ 2021 میں بھی کورونا وائرس کے اثرات جاری رہیں گے لیکن ترکی میں غیر ملکی سیاحوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔