turky-urdu-logo

ترکی نے مقامی طور پر تیار کردہ ڈرون کیمرے کا کامیاب تجربہ کر لیا

ترکی نے مقامی طور پر تیار کردہ کامن اپرچر ٹارگٹینگ سسٹم (سی اے ٹی ایس)    کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

یہ کیمرہ مسلح جنگی جہازوں میں دشمن کی نشان دہی میں سہولت کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

ترک دفاعی کمپنی بائکر کے  ٹویٹر  اکاونٹ سے جاری کردہ پیغام کے مطابق ان کی کمپنی کے تیار کردہ   ٹی بی 2 جنگی جہاز  میں کیمرہ نسب کر کے تجرباتی  نشانہ لگایا گیا۔ یہ کیمرہ ترک دفاعی کمپنی آسیل سان نے تیار کیا ہے۔

مسلح یو اے وی نے ایم اے ایم – ایل میزائل سے ہدف کو نشانہ بنا یا جو کہ ترکی کی دفاعی کمپنی راکٹسان کی پیداوار ہے۔

اکتوبر میں  کینیڈا نے اعلان کیا تھا کہ وہ ترکی کو مسلح ہتھار برآمد نہیں کرے گا انہوں نے ترکی پر  یہ الزام عائد کیا تھا کہ ترکی آرمینیا اور آذربائیجان کے مابین متنازعہ علاقہ کارابا خ میں  کینیڈین ٹیکنالوجی استعمال کر رہا ہے۔

اس اعلان کے بعد ترکی کی دفاعی انڈسٹری نے مقامی طور پر ٹیکنالوجی کے استعمال سے جدید ہتھیار کی تیاری کا اعلان کر دیا۔

Read Previous

فٹ بال، یورپا لیگ میں قاراباگ کو سیواسپور سے شکست

Read Next

فٹ بال ، ترکی کے یوسف یازیکی کی یوروپا لیگ میں دوسری ہیٹ ٹرک

Leave a Reply