ترکی کے بین الاقوامی یوسف یازیکی نے یوروپا لیگ میں اپنی دوسری ہیٹ ٹرک اسکور کرتے ہوئے للی کو 3-0 سے شکست دے دی۔
23 سالہ مڈفیلڈر نے اپنی ٹیم کے پہلے گروپ میچ میں پہلی ہیٹ ٹرک اسکور کی جہاں للی نے چیک کلب اسپارٹا پراگ کو 4-1 سے شکست دی تھی۔
آج گروپ کے ایک اور میچ میں سپارٹا پراگ نے اسکاٹ لینڈ کے سیلٹک کو 4-1 سے شکست دے دی۔
للی اس فتح کے بعد 7 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں پہلے نمبر پر آگیا جبکہ میلان 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
سپارٹا پراگ کے تین پوائنٹس ہیں جبکہ سیلٹک ایک پوائنٹ کے ساتھ گروپ میں سب سے آخر پر ہے۔