turky-urdu-logo

ترکی کا آذربائیجان پر روس کو دو ٹوک جواب

آرمینیا کو ہر حال میں آذربائیجان کا مقبوضہ علاقہ خالی کرنا ہو گا، ترک وزیر دفاع ہلوسی آکار

روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے ہلوسی آکار نے کہا کہ آذربائیجان مزید 30 سال انتظار نہیں کرے گا۔ ترکی آذربائیجان کے ساتھ کھڑا ہے۔ اب کاراباخ کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ آرمینیا کو ہر قیمت پر علاقہ خالی کرنا ہو گا۔ روس آرمینیا کو کاراباخ خالی کرنے کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔ ہلوسی آکار کی روسی وزیر دفاع سے دو ٹوک بات۔

انہوں نے کہا کہ 30 سال سے منسک گروپ نے تنازعے کے حل کی کوشش نہیں کی جس کی وجہ سے آج دونوں ملکوں کے درمیان بات جنگ تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے روس پر زور دیا کہ وہ آرمینیا کو آذربائیجان کے شہری علاقوں پر بمباری سے روکے۔

Read Previous

ترکی نے شام میں 600 گھر تعمیر کر کے مختلف خاندانوں میں تقسیم کر دیئے

Read Next

فتح اللہ ٹیررسٹ آرگنائزیشن کے خلاف بڑا آپریشن شروع، 32 افراد گرفتار

Leave a Reply