پاکستان میں ارطغرل غازی کی بڑی کامیابی کے بعد ، ترکی کی سرکاری براڈکاسٹنگ نیٹ ورک ٹی آر ٹی نے پاکستانی شائقین کے لئے اپنا باضابطہ یوٹیوب چینل (ٹی آر ٹی ڈرامہ) لانچ کیا اور عثمانی سلطنت کے تیسرے آخری سلطان ریاست پر مضبوط اور موثر کنٹرول رکھنے والے آخری سلطان پر مبنی ایک اور بلاک بسٹر تاریخی سیریز “پائیتہت عبدالحمید” سمیت اپنے دیگر ڈراموں کو اردو سب ٹائٹل کے ساتھ نشر کیے جائیں گے۔ جس پر شائقین نے خوشی کا اظہا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان اس اقدام کو سراہا۔
اس سے قبل ترکی کے مشہور عالمی ڈرامہ ارطغرل غازی کو اردو ڈب ورژن کے ساتھ وزیر اعظم عمران خان کی سفارش پر پاکستان میں نشر ہونے کے بعد زبردست ردعمل ملا۔