ترکیہ اپنے پیارے دوست اور بھائی ملک آذربائیجان کے ساتھ کھڑا ہے، صدر ایردوان

ترک صدر ایردوان کا کہنا ہے کہ  تہران میں آذربائیجان کےسفارتخانے پر ہونے والا حملہ نہایت ہی افسوس ناک ہے۔

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے آذربائیجانی بھائیوں سےتعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ترکیہ اپنے پیارے دوست اور بھائی ملک کے ساتھ کھڑا ہے۔

حکام نے بتایا کہ ایک مسلح حملہ آور نے جمعہ کی صبح تہران میں سفارتخانے  کی عمارت پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

حملے میں سفارتخانے کے سیکورٹی سروسز کے سربراہ ہلاک جبکہ دو محافظ زخمی ہوئے۔

تہران کے پولیس سربراہ حسین رحیمی نے جائے وقوعہ پر صحافیوں کو بتایا کہ حملہ آور کو سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر گرفتار کر لیا تھا۔

Read Previous

28 جنوری 1982، آرمینیائی دہشت گردانہ حملہ

Read Next

کینیڈامیں اسلاموفوبیا کے خلاف پہلی بار نمائندہ خصوصی تعینات

Leave a Reply