turky-urdu-logo

ترکی کا انڈونیشیا کے ساتھ ایک ارب ڈالر کے تجارتی خسارے کو کم کرنے کا فیصلہ

ترکی نے انڈونیشیا کے ساتھ باہمی تجارت میں ایک ارب ڈالر سالانہ کے خسارے کو دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترک وزیر تجارت روحسار پیکجن نے کہا کہ ترکی سال میں صرف 30 کروڑ ڈالر کی مصنوعات انڈونیشیا کو برآمد کر رہا ہے جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان خسارہ ایک ارب ڈالر کا ہے۔

ترکی انڈونیشیا ورچول ٹریڈ ڈیلیگیشن کی صدارت کرتے ہوئے ترک وزیر تجارت نے کہا کہ ہمیں باہمی تجارت میں خسارے کو دور کرنا ہو گا۔ اس صورتحال کو تبدیل کرنے کے لئے ترک برآمدی شعبے کو اپنی تجارتی حکمت کو جدید بنانا ہو گا۔

انڈونیشیا دنیا کا چوتھا بڑا آبادی والا ملک ہے جس کی آبادی 27 کروڑ 30 لاکھ ہے۔

روحسار پیکجن نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان فری ٹریڈ ایریا قائم کرنے کے امکانات پر غور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث زیادہ تر تجارتی معاہدے آن لائن ہو رہے ہیں۔ یورپ کے دیگر ممالک کی طرح ترکی بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر کا مقابلہ کر رہا ہے۔

ٹرکش ایکسپورٹرز اسمبلی کے صدر اسماعیل گل نے کہا کہ 2019 میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم ڈیڑھ ارب ڈالر تھا۔ ترکی کی انڈونیشیا کو ایکسپورٹس 22.7 کروڑ ڈالر جبکہ امپورٹس 1.22 ارب ڈالر تھیں۔

اجلاس میں انڈونیشیا میں ترک سفیر محمود ایرول کیلیج نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت چین انڈونیشیا کا بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔ انڈونیشیا نے مقامی صنعت کو تحفظ دینے کے لئے کئی تجارتی پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں جو ترک ایکسپورٹس کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔

Read Previous

پاکستان کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اراکین کو بھارتی دہشت گردی پر بریفنگ

Read Next

یو اے ای کا فلسطین میں غیر قانونی یہودی بستیوں میں سرمایہ کاری کا فیصلہ

Leave a Reply