TurkiyaLogo-159

ترکیہ قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ میں سیکیورٹی فراہم کرے گا

ترک وزارت داخلہ کے مطابق رواں سال قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ میں ترکیہ سیکورٹی انتظامات میں تعاون کے لیے 3,000 سے زیادہ سیکورٹی اہلکار قطر بھیجے گا تاکہ ورلڈ کپ کے اسٹیڈیمز اور ہوٹلوں کو حفاظتی آپریشن میں مدد ملے۔

3 ملین سے کم آبادی کے ساتھ – جن میں سے صرف تین لاکھ 80 ہزار قطری شہری ہیں – قطر کو فیفا فٹ بال ٹورنامنٹ کی تیاری میں  سیکورٹی انتظامات کے لیے اہکاروں کی کمی کا سامنا ہے

ترکیہ قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ میں ہوٹلز، اسٹیڈیم کی سیکیورٹی کے لئے 3000 سیکیورٹی اہلکار بھیجے گا، ترک وزارت داخلہ کے مطابق ایک ماہ تک جاری رہنے والے فیفا ورلڈ کپ میں دنیا بھر سے 12 لاکھ شائقین دوحہ آئیں گے، ترکیہ 100 اسپیشل اور 50 بم اسپیلشسٹ بھی قطر بھیجے گا

قطری حکومت نے اس ٹورنمینٹ کو محفوظ بنانے کے لیے اپنے قریبی علاقائی اتحادی ترکیہ کا رخ کیا ہے

دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ معاہدے اور ترکیہ کے سرکاری گزٹ میں شائع ہونے والے پروٹوکول کے تحت، انقرہ قطر میں 3000 پولیس اہلکار اور 100 اسپیشل آپریشنز پولیس کے ساتھ ساتھ 50 بم اسپیشلسٹ اور 80 سونگھنے والے اور پولیس نفری کے ساتھ کت کو تعینات کرے گا

پاکستان کی جانب سے بھی سیکورٹی فورس کی فراہمی کا معاہدہ 

پاکستان نے قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کی  سلامتی کے لیے فوج فراہم کرنے کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے  کہا کہ پاکستان قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کی سلامتی کے لیے فوجی اہلکار بھیجے گا۔

قطر میں فٹبال ورلڈکپ کے لیے دوحا اور اسلام آباد کے درمیان طے پانے والے سلامتی معاہدے کی منظوری کابینہ نے دی ہے

واضح رہے کہ قطر میں رواں سال نومبر میں فٹبال ورلڈ کپ  منعقد کیا جارہا ہے

Alkhidmat

Read Previous

حرمین شریفین کے آئمہ کی تقاریر، خطبات ،تلاوت کے ریکارڈ کے لیے جامع ڈیجیٹیل لائبریری کے قیام کا فیصلہ

Read Next

موجودہ بین الاقوامی نظام دنیا میں جاری مسائل حل کرنے میں ناکام رہا ہے : ترک وزیر خارجہ

Leave a Reply