حرمین شریفین کے آئمہ کی تقاریر، خطبات ،تلاوت کے ریکارڈ کے لیے جامع ڈیجیٹیل لائبریری کے قیام کا فیصلہ

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیزالسدیس نے ’امام‘ ویب سائٹ بنانے کی ہدایت کی ہے۔

یہ ایک ایسی ویب سائٹ ہوگی جس میں حرمین شریفین کے آئمہ کی تقاریر، خطبات اور تلاوت کا ریکارڈ رکھا جائے گا۔

سعودی سرکاری میڈیاکے مطابق اس ویب سائٹ کے قیام کا مقصد دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے حرمین شریفین میں ہونے والے خطبات اور تلاوت کی ہمہ وقت موجودگی کو یقینی بنانا ہے۔

شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیزالسدیس نے دو مقدس مساجد کے اماموں کے علمی اسباق، تقاریر اور قرات کو محفوظ کرنے اور امام الیکٹرانک ایپلی کیشن کے ذریعے دستیاب کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح طالب علموں اور قرآت کےشناوروں کو جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے فائدہ اٹھا کر تمام خدمات تک رسائی کے قابل بنانا اور حرمین شریفین کا پیغام پوری دنیا تک پہنچانا ہے۔

مزید براں” امام” ویب سائٹ ایک جامع ڈیجیٹل لائیبریری اور یوٹیوب چینل پر مشتمل ہوگی جس میں مسجد حرام اور مسجد نبوی ﷺ کے ائمہ اور مبلغین کی تمام قرآت، خطبات، اسباق اور تحریروں کا ذخیرہ موجود ہو گا۔

Read Previous

عالمی بینک کا پاکستان کو 2 ارب ڈالر کی امداد کا اعلان

Read Next

ترکیہ قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ میں سیکیورٹی فراہم کرے گا

Leave a Reply