turky-urdu-logo

ترکی میں نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تیسرے یونٹ کا سنگ بنیاد، صدر ایردوان اور روسی صدر پیوٹن کی شرکت

ترکی میں نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تیسرے یونٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ صدر رجب طیب ایردوان اور روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے تقریب میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

صدر ایردوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین سال پہلے روس کے ساتھ نیوکلیئر پاور پلانٹ کا معاہدہ ہوا تھا۔ اب تک نیوکلیئر پاور پلانٹ کے دو یونٹ لگ چکے ہیں۔ تیسرے کا تعمیراتی کام شروع ہے جبکہ چوتھا یونٹ آئندہ سال کام شروع کر دے گا۔ ترکی نے نیوکلیئر پاور پلانٹ کو مستقبل کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے لگایا گیا ہے۔ یہ ترکی کا ایک اسٹریٹجک اثاثہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترک معیشت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے جس کے لئے توانائی کی بلاتعطل سپلائی انتہائی ضروری تھی۔ نیوکلیئر پاور پلانٹ میں ترکی کا مستقبل ہے۔

یہ پاور پلانٹ ترکی اور روس کے اسٹریٹجک تعلقات میں انتہائی اہم ہے۔ دونوں ملک دیگر کئی شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی نیوکلیئر پاور کی لیگ میں شامل ہو گیا ہے اور 2023 میں جب ترک عوام جمہوریت کی صد سالانہ تقریبات منا رہے ہوں گے ترکی اس شعبے میں مزید آگے نکل چکا ہو گا۔

روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ نیوکلیئر پاور پلانٹ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کا ایک نیا دور ہے۔ ترکی کی انرجی سیکیورٹی کے لئے روس ہر ممکن تعاون کرے گا۔

2026 تک ترکی نیوکلیئر پاور پلانٹ سے 4800 میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کی پوزیشن میں آ جائے گا۔ تیسرے یونٹ کی تکمیل سے ترکی سالانہ 35 ارب کلوواٹ فی گھنٹہ بجلی پیدا کر سکے گا۔ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے چاروں یونٹس مکمل ہونے پر 305 ارب کلوواٹ بجلی حاصل ہو گی جو ترکی کی توانائی کی 10 فیصد ضروریات کو پورا کریں گے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ پاور پلانٹ میں جدید ترین حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے معیارات کو ہر صورت پورا کیا جائے گا۔

دونوں ملکوں کے درمیان نیوکلیئر پاور پلانٹ لگانے کا معاہدہ 2010 میں کیا گیا تھا۔ نیوکلیئر پاور پلانٹ 60 سال تک ترکی کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرے گا جبکہ اس میں مزید 20 فیصد کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

نیوکلیئر پاور پلانٹ پر لاگت کا تخمینہ 20 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔ اس پلانٹ کی تعمیر کے دوران 15 ہزار افراد کو روزگار کے مواقع ملیں گے جبکہ چار ہزار افراد پلانٹ پر مستقل کام کریں گے۔

نیو کلیئر پلانٹ کی تعمیر پر اس وقت 186 ترک انجینئرز کام کر رہے ہیں جبکہ 58 طالب علم 2022 تک اپنی تعلیم مکمل کر کے پلانٹ پر کام شروع کر دیں گے۔

ترک طالب علموں کو ماسکو انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر فزکس اینڈ انجینئرنگ میں ساڑھے چھ سال کی تعلیم دی جا رہی ہے

Read Previous

میرے داماد نے قومی خزانے پر کوئی ڈاکہ نہیں مارا، اپوزیشن کے الزامات جھوٹ ہیں، صدر ایردوان

Read Next

ترکی:مزید 14 ہزار 5 سو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

Leave a Reply