turky-urdu-logo

ترکی: دسمبر 2020 میں اشیا خوردونوش کی فروخت میں اضافہ

ترکی کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ، دسمبر 2020 میں ترکی کی اشیا خوردو نوش کی فروخت کا حجم سال 2019 کے مقابلے  0.6 فیصد بڑھ گیا۔

ترک شماریاتی ادارہ (ترک اسٹاٹ) نے بتایا کہ ایک ماہ کے دوران  کھانے پینے ، مشروبات اور تمباکو کی فروخت میں 8.8 فیصد اضافہ دیکھا گیا ۔

نان فوڈ اور گاڑیوں کے  ایندھن کی فروخت میں بالترتیب 3.3 فیصد اور 1.1 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

نان فوڈ  اشیا میں ٹیکسٹائل ، لباس اور جوتے کی فروخت میں سب سے زیادہ 18.6 فیصد کمی دیکھی گئی۔

کمپیوٹرز ، کتابوں اور ٹیلی مواصلات کے سامان کی فروخت میں 2.7 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ، جبکہ طبی سامان اور کاسمیٹکس کی اشیا  میں 2.1 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

گزشتہ سال دسمبر  کے مقابلے میں 2020 میں میل آرڈر اور انٹرنیٹ کے ذریعہ خریدو  فروخت میں 73 فیصد اضافہ ہوا۔

Read Previous

ترک جمہوریہ کی صد سالہ تقریبات پر 2023 میں پاک ترک مشترکہ تاریخی ڈرامہ سیریل "ترک لالا” ریلیز کی جائے گی

Read Next

فٹ بال:بیسکتاس کلب نے ترکش کپ کے لیے کوالیفائے کرلیا

Leave a Reply