turky-urdu-logo

ترکی میں مزید 27 ہزار 5 سو 15 افراد کورونا وائرس میں مبتلا

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق  ترکی نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  27،515   مزید کورونا وائرس کے انفیکشن رجسٹرد کیے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق   تازہ ترین اضافے کے ساتھ کیسوں کی   کل تعداد  1.95 ملین سے زیادہ ہوگئی ہے۔

اس ہفتے 30،494 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جن کی اب تک مجموعی تعداد 458،109 ملین ہو چکی ہے، جبکہ اب تک ہلاکتوں کی تعداد  17،364تک پہنچ چکی ہے۔

تشویشناک حالت میں مریضوں کی تعداد 5،803 تک تجاوز کر چکی ہے۔

وزیر صحت فرحتین کوکا نے قوم سے حفاظتی اقدامات پر  عمل پیرا ہونے کی اپیل کی ہے۔

 کورونا وائرس نے گذشتہ دسمبر میں شروع ہونے کے بعد سے اب تک 191 ممالک  اور خطوں میں 1 لاکھ 65 ہزارسے  زیادہ افراد کی جانیں لی ہیں۔

امریکہ، انڈیا  اور برازیل  اب تک کے سب زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک  ہیں۔

Read Previous

ترکی اور فرانس کے درمیان 20 کروڑ یورو قرض کا معاہدہ

Read Next

صدر ایردوان اپنے وعدے کے پکے اور سچے انسان ہیں، روسی صدر پیوٹن

Leave a Reply