turky-urdu-logo

ترکی نے عرب لیگ کا اعلامیہ مسترد کر دیا

ترکی نے عرب لیگ کا اعلامیہ مسترد کر دیا جس میں تنظیم نے الزام عائد کیا کہ ترک سرگرمیوں کی وجہ سے عرب ممالک کی سیکیورٹی خطرات بڑھ گئے ہیں۔

ترک وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ترکی عرب ممالک کے سیاسی اتحاد اور جغرافیائی حدود کا احترام کرتا ہے۔ خطے کی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لئے ترکی نے اہم اقدامات کئے ہیں۔

ترک وزارت خارجہ کے مطابق کچھ ممالک عراق اور شام میں دہشت گردوں کی مدد کر رہے ہیں جبکہ ترکی خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

ترکی نے کہا ہے کہ کچھ عرب ممالک لیبیا میں باغی ملیشیا کو اسلحہ دے رہے ہیں جس کے باعث لیبیا میں خانہ جنگی بڑھ رہی ہے۔ اس کے علاوہ سوڈان کے معاملے میں بھی کچھ عرب ممالک دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کر رہے ہیں جس کے باعث ایک انسانی بحران پیدا ہو رہا ہے۔

عرب لیگ نے اپنے اجلاس میں اسرائیل اور یو اے ای کے معاہدے کی مذمت کرنے سے انکار کیا جس کے مقصد فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی کو نقصان پہنچانا ہے۔ عرب ممالک اسرائیل اور فلسطین دو علیحدہ علیحدہ ریاستوں کے موقف سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔ ترکی نے عرب لیگ سے کہا ہے کہ مسلم دنیا اور خاص طور پر مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لئے مل کر کام کریں اور ترکی کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کو ختم کریں

Read Previous

صدر ایردوان اور ترک عوام دونوں الگ الگ ہیں، فرانسیسی صدر

Read Next

ترکی فارورڈ ادیم بیوک کی گالسترائے کلب سے علیحدگی

Leave a Reply