
ترک وزیر صحت کے مطابق پچھلےے چوبیس گھنٹوں کے دوران دو ہزار 26 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
اعدادوشمار کے مطابق اب تک کل مریضوں کی تعداد تین لاکھ 49 ہزار 519 ہو گئی۔
گزشتہ دن صحت یاب ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار 452 رہی جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد تین لاکھ پانچ ہزار 427 ہو گئی۔ علاوہ ازیں 75 مزید اموات کے ساتھ مرنے والوں کی کل تعداد نو ہزار 371 ہو گئی۔
چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ سولہ ہزار 249 ٹیسٹ کیے گئے۔ ترک وزیر صحت فرحتین کوکا نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جب تک انتہائی نگہداشت میں مریضوں کی تعداد میں کمی نہیں آئے گی تب تک وبا پر قابو نہیں پایس جا سکتا ۔ انہوں نے عوام کو حٖفاظتی تدابیر اپنانے کا بھی زور دے کر کہا۔
گزشتہ دسمبر وبا کے آغاز کے بعد اب تک دنیا بھر میں 189 ممالک میں 1 ملین 11 لاکھ افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔
امریکہ، برازیل اور انڈیا اس وقت ماثرہ ترین ممالک ہیں۔